Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن لندن میں بھی جلد آرہا ہے: ترکی آل الشیخ

آل شیخ کا کہنا’ چاہتے ہیں ریاض سیزن کے پروگرام مختلف مقامات پر ہوں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’نومبر کے وسط میں ریاض سیزن کی نمائندگی لندن میں بھی گی۔ سیزن کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی جانب پش رفت جاری رکھیں گے۔‘
اخبار 24 کی جانب سے ریاض سیزن کو عالمی سطح پر متعارف کرانے سے متعلق سوال پر آل الشیخ نے کہا کہ ’ اتھارٹی اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ریاض سیزن کے پروگرام مختلف مقامات پر ہوں۔‘
پروگراموں کی سپانسرشپ کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا ’ ریاض سیزن کی ہربرس ریکارڈ سپانسرشپ ہوتی ہے جو اس بات کی علامات ہے کہ سیزن سرفہرست ہے، اس کی سپانسرشپ نصف ارب ریال سے بڑھ گئی ہے۔‘
سیزن کی بعض سرگرمیوں اور پروگرام کے حوالے سے آل الشیخ کا کہنا تھا ’سیزن کے زونز میں سرفہرست ’بولیوارڈ سٹی‘ اور ُفیا ریاض‘ ہے۔ بولیوارڈ ورلڈ رمضان کے بعد تک جاری رہے گا۔‘
روشن لیگ نشر کرنے والے ’ثمانیہ ‘ چینل کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ’چینل کی  معاونت جاری رکھتے ہوئے انٹرنیشنل کمپنیوں کو راغب کریں گےتاکہ  وسیع پیمانے پر شائقین تک رسائی ممکن ہو۔‘
یاد رہے کہ ریاض سیزن 2025 کا باقاعدہ آغاز 10 اکتوبر سے کیا جارہا ہے، موجودہ سیزن کا آغاز سابقہ تمام سیزنز سے مختلف ہوگا۔
اس میں مختلف ایونٹس شامل ہیں جو سعودی عرب کی پوزیشن کو تفریح اور آرام کی ایک منزل کے طور پر مضبوط کریں گے۔

 

شیئر: