Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ملائیشیا کے حکام کی ملاقات، حلال انڈسٹری کے فروغ پر تبادلہ خیال

حلال انڈسٹری کے لیے عالمی ریگولیٹری کی ضرورت پر زور دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے سی ای او ہشام بن سعد الجضعی نے پیر کو کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور محمد نعیم بن مختار سے ملاقات کی جس میں حلال انڈسٹری کی سپورٹ اور توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملائشیئن ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک ڈیولپمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل حکیمہ یو سف بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ایس پی اے کے مطابق فریقنن نے یونیفائیڈ حلال سٹینڈرڈ، قانون سازی اور تکنیکی ریسرچ میں ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے حلال انڈسٹری کے لیے ایک عالمی ریگولیٹری اور قانون سازی کے فریم ورک کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس شعبے میں عالمی نگرانی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کام، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے حلال مصنوعات کے اعتبار کو یقینی بنانے کے لیے میکانزم اور دونوں ملکوں میں تیار کردہ مصنوعات کی باہمی قبولیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے ملائیشیا کے ساتھ دونوں ملکوں کی طرف سے جاری کردہ حلال سرٹیفکیٹ کی باہمی شناخت کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے تھے۔

شیئر: