Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویراٹ کوہلی ون ڈے کے نمبر ون بیٹسمین

دبئی...ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئر ز اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر جبکہ آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ نے جنوبی افریقی بولر کاگیسو ربادا کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا ۔ ربادا نے ہم وطن عمران کی جگہ نمبر ون پوزیشن سنبھالی تھی لیکن اب وہ چوتھے نمبر پر چلے گئے ۔ٹاپ3 بیٹسمینوں میں پاکستان کا صرف ایک کھلاڑی موجود ہے۔ بابر اعظم اس وقت 8ویں نمبر پر ہیں۔ بولرز میں پاکستان کو ئی بھی بولر ابتدائی 10پوزیشنوں پر موجود نہیں۔ بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے اور ابراہم ڈی ویلیئرز تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولرز میں دوسری اور تیسری پوزیشن با الترتیب عمران طاہر اور مچل اسٹارک کے پاس ہے۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے آل راونڈرز میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ۔ ٹیموں کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو نے کے باوجود پہلے نمبر پر ہے۔

 

شیئر: