Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ

28 نومبر 2023  کو پیرس میں رائے شماری کے بعد مملکت کو میزبانی ملی تھی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں  بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز(بی آئی ای) کے سیکریٹری جنرل دیمتری کرکینٹز نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی تیاریوں اور ایکیوپمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیرمملکت، کابینہ کے رکن اور رائل کمیشن فار دی سٹی ریاض کے قائم مقام سی ای او انجینیئر ابراہیم السلطان اور پبلک انویسٹنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد  دیمتری کرکینٹز نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ ولی عہد کے ساتھ ایکسپو2030 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال میرے لیے اعزاز ہے‘۔
’بی آئی ای اور سعودی عرب ایکسپو 2030 کو مملکت، خطے اور دنیا کےلیے ایک زبردست کامیابی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے باضابطہ طورپر گزشتہ سال اکتوبر میں ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کےلیے درخواست جمع کرائی تھی۔
28 نومبر 2023  کو پیرس میں قائم بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن ڈیس کی جنرل اسمبلی نے حتمی ووٹنگ کے بعد تنائج کا اعلان کیا۔
ریاض کو رکن ممالک نے 165 میں سے 119 ووٹوں کی اکثریت سے منتخب کیا ۔ خفیہ رائے شماری الیکڑانک ووٹنگ کے ذریعے کی گئی۔
 ریاض کے ساتھ اٹلی کے دارالحکومت روم اور کوریا کے شہر بوسان کے نام بھی امیدواروں میں شامل تھے۔
 سعودی عرب نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سات ارب 20 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کر رکھا ہے۔
ریاض بین الاقوامی شہر ہے جو 70 لاکھ سے زیادہ نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کی 48 فیصد آبادی 130 سے زیادہ ممالک کے شہریوں پر مشتمل ہے۔ 

شیئر: