Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں دنیا کے 3بدترین ایئر پورٹس

لندن.... حالیہ ہوائی اڈوں کی صورتحال اور سہولیات کے حوالے سے کئے گئے سروے کے مطابق دنیا کے 3بد ترین ہوائی اڈے برطانیہ میں ہیں جہاں طیاروں کی آمدورفت میں تاخیر عام سی بات ہے ۔ صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا ۔ لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کا طیارہ کب آئے گا کب جائے گا ۔ الجھن کی وجہ سے مسافر تھک کر چور ہو جاتے ہیں اسی لئے ان مسافروں کی نظرمیں یہ 3ہوائی اڈے جو گیٹ وک مانچسٹر اور ایڈنبرا میں ہے ۔ دنیا کے 10انتہائی خراب ہوائی اڈوں میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں ۔ خراب سروسز اور وقت کی پابندی کے اعتبار سے سب سے خراب ہوائی اڈہ کویت کا ہے جبکہ سنگا پور کا چانگی ایئرپورٹ دنیا میں سب سے اچھا قرار پایا ہے اس کے بعد میونخ کا ہوائی اڈا دوسرے نمبر پر اور ہانگ کانگ کا ہوائی اڈہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ یہ سروے ایئرہیلپ نامی کمپنی نے دنیاکے 76ہوائی اڈوں کے حالات اور سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کیا ہے ۔ 

شیئر: