Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصویر اتارنے والے پر بیل کا حملہ

ترجیرہ ، پرتگال..... پرتگالی جزیرے کے اس قصبے میں اس وقت لوگ سخت حیرت سے دوچار ہو گئے جب اےک بیل کسی وجہ سے غصے میں قابو سے باہر ہو گیا تھا ۔ ایک ایسے شخص پر حملہ کر دیا جو اس کی تصویر اتارنے کی کوشش کررہا تھا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیل نے پہلے تو تصویر اتروانے والے شخص کے سر اور سینے میں اپنے خطرناک سینگ گھسانے کی کوشش کی اور پھر اسے سینگوں پر رکھ کر ہوا میں اچھال دیا۔اس موقع کی ویڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ بیل بلاوجہ غصے میں نہیں آیا تھا کہ اسے ایک شخص نے اشتعال دلانے کی کوشش بھی کی تھی ۔کیمرہ نظر کے سامنے ہونے کے باوجود فوٹو گرافی کرنیوالا شخص اپنے قریب پہنچ جانیوالے بیل کو نہیں دیکھ سکا اور حملے کی زد میں آگیا ۔ یہ واقعہ اس جزیرے پر منعقد ہونیوالے قدیم کھیل کے دوران پیش آیا جسے ”رسوں کی مدد سے ہونیوالی بیلوں کی لڑائی “ بھی کہا جاتا ہے اور علاقے میں بہت مقبول ہے ۔ بیل کو غصے میں اپنی طرف آتے دیکھ کر آس پاس کھڑے افراد جان بچانے کےلئے ادھر اُدھر بھاگنے لگے مگر آئی پیڈ سے فوٹوکھینچنے والا شخص بیل کے حملے کی زد میں آگیا اور زخمی ہو گیا ۔ صورتحال دیکھ کر موقع پر موجود ایک باہمت شخص آگے بڑھا اور اس نے اپنی قمیض لہرا کر بیل کی توجہ دوسری طرف مبذول کر دی ۔ زخمی ہونےوالے شخص کو لہو لہان حالت میں اسپتال پہنچا دیاگیاہے ۔یہ عجیب و غریب کھیل بالعموم اپریل کے آخری دنوں سے ستمبر کے اوائل تک کھیلا جاتا ہے اور اس میں ایک بیل کے گلے میں رسہ باندھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے اور پھر کچھ لوگ اسے اشتعال دلاتے ہیں اور پھر بھگدڑ مچ جاتی ہے ۔ یہ خطرناک کھیل ہے جسے بل فائٹنگ جیسا کھیل کہا جا سکتا ہے ۔ 

شیئر: