بیجنگ .... سوشل میڈیا بہت زیادہ استعمال کرنے والے ایک شخض کو 50انڈے کچا پینے کی اپنی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔17 سیکنڈ کی یہ وڈیو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔اس نے کئی مگ میں انڈے توڑ کر رکھے ہوئے ہیں اور وہ ایک کے بعد دوسرا مگ پیتا جارہا ہے۔یوں اس نے 50انڈے توڑ کر پی ڈالے۔ ہر مگ میں 10 انڈے تھے۔ وہ ایک منٹ کیلئے بھی انڈے پینے سے نہیںہچکچایا۔ اسکی ٹی شرٹ پر زردی کے نشانات البتہ دیکھے گئے۔ اسکے اس اسٹنٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ اسٹنٹ کافی عرصہ سے کررہا تھا او ر پہلی مرتبہ براہ راست شو پیش کیا۔