Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی چیمپیئنز ٹیم کا اعلان،سرفراز کپتان مقرر

دبئی...آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا۔ سرفراز احمد کپتان ہونگے۔آئی سی سی الیون میں 4 پاکستانی، 3 ہندوستانی، 3 انگلش اور ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی شامل ہے۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن12 ویںکھلاڑی ہیں ۔ سرفراز احمد (پاکستان) کو بطور کپتان اور وکٹ کیپر شامل کیا گیا۔ دیگر کھلاڑیوں میںشیکھر دھون ،فخر زمان ،تمیم اقبال ،ویراٹ کوہلی ،جو روٹ ،بین اسٹوکس ،عادل رشید ،جنید خان،بھونیشور کمار ،حسن علی اورکین ولیمسن شامل ہیں ۔جیوری کی سربراہی آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف الارڈائس کر رہے تھے۔ دیگر ممبران میں ہندکے سابق کرکٹر سارو گنگولی، انگلینڈ کے مائیکل اتھارٹن، پاکستان کے رمیز راجہ، کرکٹ ماہرین جولین گائر اور لارینس بوتھ شامل تھے

شیئر: