Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی سیکرٹری جنرل اور جوزف بوریل کا ٹیلی فون پر رابطہ

جی سی سی اور یورپی یونین سربراہی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو: ایکس جی سی سی)
خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی اور یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے امور خارجہ اور سیکورٹی پالیسی جوزف بوریل نے سنیچر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران جی سی سی اور یورپی یونین سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو اکتوبر میں برسلز میں ہوگا۔
جی سی سی سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے، جی سی سی اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں بات چیت اور تعاون بڑھانے کےلیے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر خطے کی تازہ ترین صورتحال اور رونما ہونے والی تبدیلیوں پر پر تبادلہ خیال کیا جن کے علاقائی سلامتی اور استحکام پر منفی اثرات پڑے ہیں جن میں سب سے اہم غزہ کا بحران ہے۔
انہوں نے کہا اس حوالے سے یورپی کوششوں کی ضرورت کی ہے تاکہ تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیاجائے کہ وہ کشیدگی میں کمی اور فوری جنگ بندی پرعمل کریں۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق بحران حل کیا جائے۔

شیئر: