طائف نائٹ تفریحی پروگرام میں 20 لاکھ وزٹر
جمعرات 29 اگست 2024 15:15
’مسلسل بارش اور ابر آلود مطلع کے علاوہ خوشگوار موسم نے بھی سیاحوں کی مائل کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں منعقد طائف نائٹ تفریحی پروگرام جاری ہے جہاں ملک بھر کے علاوہ خلیجی ریاستوں اور بیرون ملک سے سیاحتی قافلوں میں سے کم و بیش 20 لاکھ وزٹروں نے شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف نائٹ کے پروگرام اس مقصد کے لیے قائم کی جانے والی فلاور سٹی میں منعقد ہوئے۔
6 ہفتوں سے جاری طائف نائٹ میں تفریحی، ثقافتی ، تجارتی اور کھیلوں کی مختلف سرگرمیاں شامل تھیں جنہیں شرکت کرنے والوں نے بے حد پسند کیا۔
طائف میں مسلسل بارش اور أبر آلود مطلع کے علاوہ خوشگوار موسم نے بھی سیاحوں کی مائل کیا ہے۔
طائف نائٹ کے مختلف پروگرام الردف پارک کے علاوہ طائف ادبی کلب، سیاحتی ولیج اور دیگر مختلف مقامات میں بھی رکھے گئے۔
میلے کی خاص بات اونٹوں اور گھوڑوں پر سوار ہونے والوں کے کرتب تھے جنہیں چھوٹوں اور بڑوں نے پسند کیا۔
میلے کے دوران مختلف علاقوں کے ثقافتی ورثے کے علاوہ روایتی موسیقی اور رقص بھی پیش کیا گیا۔
میلے کی ایک اہم سرگرمی علاقے کے پھل اور مختلف قسم کی اجناس کی نمائش بھی تھی ۔ میلے میں چاکلیٹ اور مقامی گلاب کے علاوہ عرق گلاب اور خوشبویات بھی پیش کی گئی۔