Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیاں،چھالیہ اورکھانے پینے کی اشیاءمہنگی

 اسلام آباد... وفاقی حکومت نے درآمدی گاڑیوں، گارمنٹس اور کھانے پینے کی چیزوں سمیت 510 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ کردیا۔ ایف بی آرنے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ 1800 سے 3 ہزار سی سی تک استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 50 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد جب کہ نئی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی 40 فیصد سے 50 فیصد کردی گئی۔چھالیہ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد،گارمنٹس کی درآمد پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ۔کھانے پینے ، گھریلو استعمال کی اشیاءاور الیکٹرانکس سامان پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں5 فیصد اضافہ ہوا۔

 

شیئر: