ریاض ریجن پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث چار غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو کلپ میں شناخت کے بعد یمنی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
’عوامی مقام پر جھگڑے کی وڈیو بنانے اور اسے شیئر کرنے والوں کو بھی انسداد سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا‘۔