Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جزائر سولومن میں سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے سے استثنی دینے کا معاہدہ

دوطرفہ تعلقات کو ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں جزائر سولومن (جزائرسلیمان) کے وزیراعظم جریمیا مینالے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی کے مطابق ملاقات میں جزائرسولومن کے وزیر خارجہ پیٹر چینل اگواک بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی طرف سے جزائرسولومن کی حکومت وعوام کی خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی، خصوصی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کےلیے مختصر قیام کے ویزے سے استثنی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
ا س موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعودی الساطی، آسٹریلیا میں مملکت کے سفیر اور جزائر سلیمان میں غیرمقیم سفیر سلطان بن خزیم بھی موجود تھے۔

شیئر: