سعودی دارالحکومت ریاض کے میئر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران اپنے سیول کے ہم منصب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مفاہمتی یادداشت کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، شہرکے انتظام اور آپریشن، سمارٹ سٹیز، ثقافتی تبادلے اور پائیدار منصوبہ بندی جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ایم او یوز میں انفراسٹرکچر منیجمنٹ، پارکس، باغات، ڈیجیٹل گورننس، ویسٹ منجمنٹ اور ری سائیکلنگ کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ ماہرین کے تبادلے اور مشترکہ ایونٹس کی میزبانی شامل ہے۔
دونوں میئرز نے ریاض اور سیول کے درمیان مستقبل میں تعاون کے طریقوں کے فروغ، شہری ترقی اور پائیدار منصوبہ بندی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔