انقرہ.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق علاقائی سلامتی سے متعلق امور اور دونوں ملکوں کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک وزیراعظم نے خطے اور مسلم دنیا میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ترک صدر اردگان اور وزیردفاع سے بھی ملاقات کی تھی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کا مختلف امورپر یکساں نکتہ نظر ہے۔ پاکستان مسئلہ قبرص پر ترک موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔