جدہ سرما 2025 ایونٹ 6 فروری کو ہوگا
’یہ جدہ کا سب سے بڑا تفریحی ایونٹ ہوگا جس کا انعقاد ساحل سمندر پر کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ سرما 2025 کا انعقاد 6 فروری سے 12 فروری 2025 تک ہونے جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ جدہ کا سب سے بڑا تفریحی ایونٹ ہوگا جس کا انعقاد ساحل سمندر پر کیا جائے گا۔
تفریحی ایونٹ جامع ہوگا جس میں خاندان کے مختلف افراد کی دلچسپی کا خیال رکھا جائے گا جبکہ ریستورانوں، کیفے شاپش اور تاجروں کو سٹال لگانے کی دعوت دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جدہ سرما2025 میں سٹال لگانے کے لیے محدود جگہ ہے جس کے باعث دلچسپی لینے والے افراد کو جلد رابطہ کرنے کی ضرورت ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جدہ سرما2025 ایونٹ نہ صرف تفریحی ہوگا بلکہ اس میں ثقافتی، سماجی اور فنی سرگرمیاں بھی ہوں گی‘۔
واضح رہے کہ رہائشیوں کی سہولت کے لیے انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر خصوصی اکاؤنٹس بھی بنائے ہیں۔