سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کوجمہوریہ استوائی گنی کے صدر کا تحریری مکتوب موصول ہوا ہے جو دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں پیر کو استوائی گنی کے صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر سائمن اویونو نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، انہیں تمام شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔