Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ ،ہند کو ڈرونز فروخت کرے گا

  واشنگٹن /نئی دہلی ... امریکہ نے ہندوستانی وزیراعظم مودی کے دورے سے قبل ہند کو 2 ارب ڈالر مالیت کے 22 ڈرونز فروخت کرنے کے سمجھوتے کی منظور ی دیدی۔ امریکہ پہلی مرتبہ نیٹو سے باہر کسی ملک کو ڈرونز فروخت کر رہا ہے۔ نئی دہلی امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے ۔ہندوستانی خبر رساں ادارے نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی وزارت خارجہ نے اس فیصلے سے نئی دہلی اور ڈرون بنانے والی کمپنی کو آگاہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی بحریہ کو ڈرونز کی ً اشد ضرورت ہے۔ بحریہ پریڈیٹر ڈرونز کے ذریعے بحر ہند میں چینی بحریہ کے جنگی جہازوں کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھنا چاہتی ہے۔امریکی ذرائع کے مطابق ڈرونز کے سمجھوتے سے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس پر پاکستان اور چین کی تشویش سامنے آ سکتی ہے۔ 

 

شیئر: