Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فوڈ باسکٹس تقسیم

یہ اقدام پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025 کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت پاکستان کے صوبے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایک ہزار فوڈ باسکٹس کی تقسیم کی گئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025 کا حصہ ہے۔
اس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی کمزور کمیونٹی کے 5 ہزار 947 افراد کو فائدہ پہنچا۔

گیمبیا میں نابینا پن سے بچاو کے لیے سعودی نور پروگرام مکمل کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یہ پروگرام ضرورت مند ملکوں میں فوڈ سکیورٹی کی سپورٹ کے یے سعودی عرب کے انسانی اور امدادی منصوبوں کا حصہ ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے گیمبیا میں نابینا پن سے بچاو کے لیے سعودی نور پروگرام مکمل کیا ہے۔
26 سے 31 دسمبر 2025 تک جاری رہنے والے پروگرام کے تحت مرکز کی رضاکار طبی ٹیم نے 3 ہزار 655 مریضوں کا معائنہ کیا، 750 چشمے تقسیم کیے گئے اور 196 کامیاب آئی سرجریز کی گئیں۔

شیئر: