Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جدہ: ایکسپو حج و کانفرنس ختم، ’مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا‘

جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال سے کافی وسیع معلومات فراہم کی گئیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
حج کانفرنس و نمائش 2025 کا چوتھا ایڈیشن چار دن جاری رہنے کے بعد جمعرات کو ختم ہو گیا۔ امسال نمائش کا سلوگن ’روڈ ٹو نسک‘ رکھا گیا تھا۔
 شرکاء کا کہنا ہے کہ امسال کے انتظامات غیرمعمولی رہے۔ جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے کافی وسیع معلومات فراہم کی گئیں۔

مختلف حج مشنز سے معاہدے کیے گئے۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز جدہ سپر ڈوم میں 13 جنوری کو ہوا جس کا افتتاح نائب گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کیا۔
نمائش و کانفرنس چار دن جاری رہی اس دوران مختلف حج مشنز سے معاہدے کیے گئے جبکہ متعدد سرکاری اداروں نے حج امور کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پربھی دستخط کیے۔
ایس پی اے کے نمائندے نے کانفرنس و نمائش میں شریک مختلف ممالک سے تعلق رکھنےوالوں کے خیالات معلوم کیے۔ پاکستان سے آئے ہوئے عباس جمیل کا کہنا تھا کہ ’حج کے حوالے سے منعقد ہونے والی تمام کانفرنسزو نمائشوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتا رہا ہوں، موجودہ ایڈیشن کے بارے میں یہی کہوں گا کہ یہ سابقہ ایڈیشنز سے قطعی طور پرمحتلف رہا‘۔

عازمین حج کےلیے سعودی عرب کی کوشیشیں ہمیشہ اعلی رہی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

نمائش کے ہال میں موجود مشعل السبیعی کا کہنا تھا کہ ’موجودہ ایڈیشن سابقہ ایڈیشنز سے قطعی طورپر مختلف رہا۔ یہ بات یقینی ہے کہ انتظامیہ نے بہت محنت کی ان کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں نمایاں ہیں‘۔
مصر سے تعلق رکھنے والی نیرمین عبدالوھاب کا کہنا تھا کہ ہر برس اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے بہتر سے بہتر منصوبے مرتب کیے جاتے ہیں، امسال کانفرنس و نمائش میں جن منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں انہیں دیکھ کر یقینی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ مثالی منصوبے ہیں‘۔
نائیجیریا سے آنے والے  ابوبکر محمد کا کہنا تھا ’عازمین حج کی خدمت کے لیے سعودی عرب کی کوششیں ہمیشہ سے ہی اعلی رہی ہیں تاہم موجودہ کانفرنس و نمائش کا انعقاد مثالی ہے، سعودی حکومت نے سب  کچھ  ایک چھت کے نیچے اکھٹا کر دیا ‘۔
 

 

شیئر: