سعودی عرب کی مشاعل العبیدان اور سپین کے ڈینی کلوس کی آوکی ریسنگ ٹیم نے گذشتہ روز سنیچر کو یو آئی ایم ای ون ورلڈ چیمپئن شپ کے سیزن اوپنر میں کامیابی حاصل کر لی۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ کے ساحل پر بحراحمر میں ہونے والی یہ بوٹنگ ریس دنیا کی واحد آل الیکٹرک پاور بوٹ ریسنگ سرکٹ کے دوسرے سیزن کا آغاز ہے۔
مزید پڑھیں
-
عرب چیمپئن شپ فار ٹریک میں سعودی خواتین کی نمایاں کامیابی
Node ID: 708021
-
سعودی خاتون ریسر مھا الحملی ڈاکار ریلی میں گاڑی الٹنے سے زخمی
Node ID: 827311
-
چھٹی سعودی ڈاکار ریلی 2025 آج سے شروع
Node ID: 883851
پاور بوٹ ریس ’ای ون‘ میں دنیا کی مشہور ترین شخصیات جن میں سپورٹس سٹارز ٹام بریڈی، ڈیڈیئر ڈروگبااور رافیل نڈال کےعلاوہ ہالی وڈ سٹار ول سمتھ شامل ہیں ان کی ملکیتی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔
ریسنگ بوٹ چلانے کے لیے ہر ٹیم میں دو پائلٹس ہوتے ہیں ایک مرد اور ایک خاتون جو جدید الیکٹرک ’ریس برڈز‘ کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ امریکی ڈی جے سٹیو آوکی کی ٹیم نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ہزاروں شائقین کی موجودگی میں یہ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
سعودی عرب کی پہلی خاتون ریلی ڈرائیور اور آوکی ٹیم کی پائلٹ مشاعل العبیدان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ’یہ فتح میرے کیریئر کی سب سے بہترین کامیابی ہے۔‘

ریس میں دوسرے نمبر پر آنے والی رافیل نڈال کی ملکیتی ٹیم رافا ہے اور پہلی بار پوڈیم پر جگہ بنانے والی ویراٹ کوہلی کی ٹیم بلیو رائزنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
مشاعل العبیدان نے بتایا ’ گذشتہ سال ہم تقریباً آخری پوزیشن پر تھے لیکن ہماری یہ جیت ثابت کرتی ہے کہ اگر آپ کے پاس عزم، جذبہ اور کھیل سے محبت ہو تو پیچھے رہ جانے والوں کے پاس بھی جیتنے کا موقع ہوتا ہے۔
