Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں انڈین خاتون کی ساڑھی پہن کر 42 کلومیٹر ریس میں شرکت

مدھو سمیتا نے یہ ریس چار گھنٹے اور 50 منٹس میں مکمل کی (فوٹو: فرینڈز آف انڈیا ٹوئٹر)
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 42.5 کلومیٹر کی میراتھن میں ساڑھی پہن کر شرکت کرنے والی انڈین خاتون لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق لال سمبل پوری ساڑھی میں اڈیشا سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ خاتون مدھو سمیتا نے یہ ریس چار گھنٹے اور 50 منٹس میں مکمل کی۔
ٹوئٹر صارفین نے اس خاتون کی ریس میں شرکت کے حوالے سے تبصرے کیے۔
ڈیش مین 207 نے لکھا کہ ’مانچسٹر میں رہنے والی اڈیشا کی خاتون نے برطانیہ کی دوسری طویل ترین ریس سمبل پوری ساڑھی پہن کر مکمل کی۔‘
فرینڈز آف انڈیا کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ریس کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی جس میں مدھو سمیتا کو ساڑھی پہن کر کسی مشکل کے بغیر دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اور ان کے دوست اور خاندان کے افراد ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ’مانچسٹر میں رہنے والی انڈین مدھو سمیتا نے خوبصورت سمبل پوری ساڑھی میں آرام سے مانچسٹر میراتھن 2023 میں دوڑ لگائی۔ انہوں نے فخر سے انڈین ثقافت کو پیش کیا۔‘
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’بہت اچھا، امید ہے کہ ہم کبھی کسی کو پٹا ساڑھی پہنے یو ایس اوپن کھیلتے بھی دیکھیں گے۔‘
اس پر جواب دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ’کیا خوبصورت تصویر ہے۔ ہمیں اسی طرح اپنی ثقافت دنیا کو دکھانی چاہیے۔ جو لوگ مغربی لباس پہنتے ہیں وہ ان سے سیکھیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’42.5 کلومیٹر کی میراتھن ساڑھی پہن کر مکمل کرنا بہت مشکل ہے، لیکن مدھو سمیتا نے اسے مکمل کیا۔‘

شیئر: