Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون ریسر مھا الحملی ڈاکار ریلی میں گاڑی الٹنے سے زخمی

 مھا الحملی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا (فوٹو: العربیہ)
سعودی آٹو موبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل نے سعودی خاتون ریسر مھا الحملی کی عیادت کی ہے۔
مھا الحملی ڈاکار ریلی کے دوران حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
سعودی خاتون ریسر ڈاکار ریلی 2024 کے چھٹے مرحلے کے اختتام سے قبل گاڑی الٹنے سے زخمی ہوئیں۔
الربیعہ نیٹ کے مطابق صحافی عبدالرحمن الرمل نے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ ’مھا المحلی  زخمی ہوئی ہیں۔ ان کا ریاض میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔‘
ایک عینی شاہد نے بتایا ’خاتون ریسر گاڑی الٹنے کے سبب باہر نہیں نکل سکیں۔ ایک دوسرے سعودی ریسر ہانی النمسی نے انہیں گاڑی دسے باہر نکالا اور اس کی رپورٹ کی۔‘
 مھا الحملی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی خاتون مھا الحملی نے فیشن ڈیزائننگ سے کار ریسر بننے کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے۔ 
 مھا الحملی کا کہنا ہے کہ ’ انہیں ڈرائیونگ سے محبت ہے اور اسی شوق نے کار ریلی کی جانب مائل کیا۔‘ 

شیئر: