Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوپ فرانسس کی تدفین کے لیے آخری رسومات کی تیاریاں تصاویر میں

کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس کے 88 برس کی عمر میں انتقال کے بعد ان کی آئندہ روز سنیچر کو ہونے والی تدفین کے لیے آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔ پوپ فرانسس کا جسد خاکی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے سینٹ پیٹرز بیسلیکا پہنچا دیا گیا ہے جہاں عالمی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوں گے۔ تیاریوں کی جھلکیاں خبر رساں ادارے روئٹرز کی تصاویر میں

پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد چند دن قبل ہی صحت یاب ہوئے تھے، ان کو نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔

وہ شدید بیماری کے باعث 38 دن تک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ 23 مارچ کو صحت یاب ہونے کے بعد ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

وہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی مذہبی رہنما تھے، اور 2013 میں رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ بنے تھے۔

پوپ فرانس کا جسف خاکی سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں آخری دیدار کے لیے رکھا گیا۔

پوپ فرانس کا تعلق ارجنٹینا سے تھا، اور ان کا نام خورخے ماریو برگو لیو تھا۔

پاکستان سمیت عالمی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کے بعد اب نئے پوپ کا انتخاب کیا جائے گا جس میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

پوپ فرانسس کی تدفین سنیچر کو ہو گی جس میں عالمی رہنما اور دیگر افراد شرکت کریں گے۔

 

شیئر: