Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے ساحل کی صفائی میں رضا کاروں کی شرکت

اس مہم کا مقصد ماحولیاتی بیداری کو بڑھانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ کے ساحل کی صفائی کے لیے رضا کار اور سرکاری ادارے مل کرکام کررہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ماحولیاتی فنڈ نے رضا کار اور کمیونٹی پارٹنر شپ پروگرام کے تعاون سے حال ہی میں بیچ پروٹیکشن اینڈ ریسٹوریشن‘ اقدام کا آغاز کیا ہے۔
جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی کی سرپرستی میں 14 روزہ مہم کو کئی سرکاری اداروں کے اشتراک سے جدہ کے ساحل کے ساتھ دو ساحلوں کی صفائی کے لیے منظم کیا گیا ہے۔
اس کا مقصد ماحولیاتی بیداری کو بڑھانا اور کمیونٹی کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔
مغربی، مشرقی اور شمالی ساحلی علاقوں کو ہدف بناتے ہوئے سرگرمیاں چار مرحلوں میں نافذ کی جائیں گی۔
ماحولیاتی فنڈ کے سی ای او منیر بن فھد السھلی نے کہا کہ’ اگرچہ یہ منصوبہ ڈیٹا جمع کرنے اور منصوبہ بندی کےلیےاے ائی ٹیکنالوجی پر منحصر ہے لیکن اس کی کامیابی کےلیے کمیونٹی کی فعال شمولیت انتہائی اہم ہے۔‘

’ہمارا ماحول ہمارا خزانہ ہے‘ کے عنوان سے ماحولیاتی ہفتہ 2025 منایا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

رضاکارانہ مواقع یونیورسٹی کے طلبہ، خاندانوں اور افراد کے لیے کھلے ہیں جو سعودی عرب کے ساحلی ماحول کے تحفظ میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں۔
جدہ میں رضا کار اور کمیونٹی پارٹنرشپ پروگرام نے حال ہی میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی مکہ ریجن برانچ کے زیراہتمام ’ہمارا ماحول ہمارا خزانہ ہے‘ کے عنوان سے ماحولیاتی ہفتہ 2025 نمائش میں حصہ لیا۔

 

شیئر: