Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر میں تودے گرنے سے چار افراد ہلاک اور 13 زخمی

وزارت داخلہ کا کہنا ہے تودے گرنے سے پانچ مکانات منہدم ہوگئے۔(فوٹو: اے ایف پی)
الجزائر کے شمال مغربی ساحلی شہر وھران میں تودے گرنے سے چار افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
سول ڈیفینس ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائنڈنگ کا یہ واقعہ سنیچر کی رات وھران شہر کے علاقے  السنوبر میں پیش آیا۔
مرنے والوں کی عمریں 5 سے 43 برس کے درمیان ہیں، جن میں دو خواتین شامل ہیں۔
حکام نے لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  پانچ مکانات منہدم ہوگئے۔
مٹی کے تودے گرنے سے اب تک کوئی لاپتہ نہیں ہے۔ وزارت نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد حتمی ہے۔
الجزائر کے شہر وھران کی کئی کچی آبادیوں، اجازت نامے یا مناسب انجینیئرنگ معیار کے بغیر بنائے گئے گھروں کے پھیلاو کے باعث سنگین شہری مسائل کا شکار ہیں۔

 

شیئر: