Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیزرٹ فلیگ 2025: سعودی فضائیہ کے ایف 15 سی طیاروں کے تربیتی مشن

ڈیزرٹ فلیگ مشقوں میں حقیقت سے قریب ترین ماحول تشکیل دیا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
متحدہ عرب امارات میں الظفرہ ایئربیس پر فضائی عسکری مشق ’ ڈیزرٹ فلیگ ‘ 2025 جاری ہیں۔ سعودی عرب دیگر ممالک کے ساتھ اس میں شریک ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس مشق کا شمار علاقے کی انتہائی اہم عسکری مشقوں میں کیا جاتا ہے جس کا مقصد جوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور منصوبہ بندی و جنگی حکمت عملی کے استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

 سعودی عرب دیگر ممالک کے ساتھ ان مشقوں میں شریک ہے۔(فوٹو: وزارت دفاع)

ڈیزرٹ فلیگ مشقوں میں حقیقت سے قریب ترین ماحول تشکیل دیا جاتا ہے تاکہ شرکا کو اصلی جنگی ماحول سے واقف کیا جاسکے۔
مشقوں میں سعودی رائل ایئرفورس کے یونٹ ایف 15 سی فائٹر طیارے استعمال کررہے ہیں اور مختلف تربیتی مشنز میں مصروف ہیں۔
ان میں ڈے نائٹ آپریشنز کے علاوہ دفاعی پوزیشن کی فارمیشن، ایئرسپورٹ کے علاوہ سرچ اینڈ ریسکیو شامل ہیں۔

 

شیئر: