Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا ٹوکیو کانفرنس میں اعلیٰ تعلیم کے معیاری طریقوں کا جائزہ

کانفرنس میں سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیویشن کمیشن نے شرکت کی( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیویشن کمیشن نے ٹوکیو میں 13 سے 16 مئی کے دوران اعلٰی تعلیم کے لیے کوالٹی اشورنس ایجنسی کی 18ویں بین الاقوامی نیٹ ورک کانفرنس میں شرکت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس کانفرنس کا عنوان تھا ’دا بِگ بینگ تھیوری: کوالٹی انشورنس میں مثالی تبدیلی‘ تھا۔
جاپان کی یونیورسٹی اکریڈی ٹیشن ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد کردہ ایونٹ کا مقصد اس بات کو آسان بنانا تھا کہ اعلٰی کوالٹی کے ذمہ دار اداروں اور جدید ترقی اور معاشرے میں تیزی سے منظم ہوتی ہوئی تبدیلی کے درمیان مل جُل کر کیسے کام کیا جائے۔
کانفرنس میں سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیویشن کمیشن کی شرکت اس کی حالیہ کوششوں کا ایک حصہ ہے جن کے تحت کمیشن اپنے جیسے دیگر عالمی اداروں کے ساتھ رابطوں کو فروغ دے رہا ہے۔
ساتھ ساتھ ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ان خاص عالمی طور طریقوں کو سمجھا جائے جو تعلیم و تربیت کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

 

شیئر: