سعودی امدادی ادارے کے سربراہ سے یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کی ملاقات
ملاقات میں انسانی اور امدادی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی امدادی ادارے شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے برسلز میں یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات برسلز میں ہونے والی یورپین ہیومینیٹرین فورم کے دوران ہوئی ہے۔
اس موقع پر یورپی یونین میں سعودی سفیرھیفا الجدیع بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں دنیا بھر میں بچوں کی مدد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انسانی اور امدادی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے شاہ سلمان مرکز اور یونیسیف کے درمیان جاری شراکت داری کو سراہا اور کہا کہ اس تعاون نے لاکھوں کمزور بچوں تک رسائی اور مدد کو ممکن بنایا ہے۔
انہوں نے اس تعلقات کو عالمی سطح پر بچوں کے لیے خدمات کے حوالے سے بین الاقوامی انسانی تعاون کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ( یو این ڈی پی ) کے ایڈمنٹسٹریٹر اچیم سٹینر نے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر امدادی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں اور دونوں اداروں کے درمیان تعادون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنٹسٹریٹر نے بتن الاقوامی سطح پر مملکت کے فعال انسانی کردار کی تعریف کی۔
