Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سٹی واک جو جنگلی حیات کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے

آنے والوں کو انوکھے اور نرالے جانور دیکھنے کو ملیں گے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں فطرت سے پیار کرنے والے، سٹی واک میں جاری نمائش میں جنگلی حیات کو قریب سے دیکھنے کے تجربے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
دیگر چیزوں کے علاوہ انھیں دیکھنے کو یہاں پرندے بھی ملتے ہیں اور رینگنے والے جانوں کے غار بھی۔
عرب نیوز کے مطابق 14 جون تک جاری رہنے والی اس نمائش پر آنے والوں کو انوکھے اور نرالے جانور دیکھنے کو ملیں گے جن میں  رنگ برنگے آزاد پرندوں سے لے کر رینگنے والے جانور ہیں جنھیں احتیاط کے ساتھ پنجروں میں رکھا گیا ہے۔
نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے ان میں سے کچھ جانورں کو چُھو سکتے ہیں، کھانا دے سکتے ہیں لیکن سدھائے ہوئے جانورں کو صرف نگرانوں کی موجودگی میں دیکھاجا سکتا ہے۔
اس سال کی نمائش میں انڈونیشیا، آسٹریلیا، افریقہ اور جنوبی امریکہ سے لائے گئے پچاس سے زیادہ زمروں کے نئے اور نایاب پرندے موجود ہیں۔
محمد بخاری جو اس نمائش میں جنگلی حیات کے ماہر ہیں کہتے ہیں’اس نمائش میں ہم ایک بے مثال تجربہ پیش کر رہے ہیں جو فطرت میں موجود جنگلی حیات کے تنوع کو دیکھنے والوں کے لیے تفریح کا سامان بھی ہے اور آنے والوں کے لیے ماحول دوست بھی۔

  رنگ برنگے آزاد پرندوں سے لے کر رینگنے والے جانور موجود ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

انھوں نمائش میں موجود غاروں کی وسیع پسندیدگی پر زور دیا اور کہا کہ’ اس سے جنگلی حیات کے شوقین افراد بھی خوش ہوتے ہیں اور عام آنے والے بھی۔ ’والدین بڑی تعداد میں اپنے بچوں کو اس نمائش میں لا رہے ہیں جہاں ان کا فطرت کے ساتھ ایک تعلق سا بن جاتا ہے اور انھیں یہ تجربہ حاصل ہوتا ہے کہ جنگلی حیات کیا ہے۔
 محمد بخاری نے یہ بھی کہا ’سکول کے بچوں سے ضعیف العمر افراد تک ہر شخص کو اس نمائش میں ایسے پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کے بارے میں جان کر اور یہاں کچھ وقت گزار کر، جوانی کا احساس ہوتا ہے اور توانائی ملتی ہے۔‘

وزیٹرز کچھ جانورں کو چُھو سکتے ہیں، کھانا دے سکتے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

طائف کے حمدان البعدانی نے، جنھوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ غار کو دیکھا، کہتے ہیں’اپنے سر پر پرندوں کو اڑتا دیکھ کر میرا بیٹا بہت خوش تھا۔ اس نے چھوٹے سانپوں کو اپنے ہاتھوں میں پکڑا، چھوٹے اور بڑے کچھووں کو چھوا اور اسے شوخ رنگ کے طوطوں، الوؤں، کانگرو اور بندروں کے قریب ہونے کا موقع ملا۔
عادل المنصوری نے جو سٹی واک میں جاری اس نمائش میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ آئے تھے، غاروں کی تعریف کی اور کہا کہ بچے انھیں دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔
یہ رینگنے والے جانوروں اور پرندوں کو دیکھنے کی بہترین جگہ ہے۔ یہاں پرندوں کی کافی اقسام ہیں اور میرے بچے انھیں چھو کر اور ان کے ساتھ کھیل کر بہت خوش ہوئے۔

 

شیئر: