مکہ مکرمہ میں زائرین کو اسلامی فنِ تعمیر کی تاریخ کے سفر کو دیکھنے کا ایک ایسا موقع دیا جار رہا ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔
دیکھنے والوں کے لیے اسلامی تاریخ کی معلومات کو یکجا کر کر دکھایا جائے گا جس سے انہیں پتہ چلے گا کہ چودہ صدیوں پر محیط اس فنی سفر میں مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی نے ارتقا کی کون کون سی منزلیں طے کی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’مسجد نبوی کی لوحیں نصب کرتے آنسو چھلک پڑے‘Node ID: 423916
-
مسجد الحرام کے مینار اسلامی فن تعمیر کے شاہکارNode ID: 887571
حرمین شریفین کے فنِ تعمیر سے متعلق نمائش، ام الجود کے علاقے میں 1200 سکوائر مربع میٹر پر ایک عمارت میں معنقد کی گئی ہے۔ اس نمائش میں انسانی ہنر کے ایسے نایاب نمونے رکھے ہیں گئے ہیں جو اسلام کے دو مقدس ترین مقامات میں آنے والی تبدیلیوں کو دستاویزی شکل میں پیش کر رہے ہیں۔
جس عمارت میں نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے وہ خود روایت اور عصرِ حاضر کے اسلامی ڈیزائن کے امتزاج کی ایک مثال ہے۔ یہاں استعمال کیے گئے تعمیری عناصر، مسجدالحرام کے منفرد اور مخصوص طرز کی عکاسی کرتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ڈیزائن کے انتخاب کے پیچھے جو فلسفہ ہے وہ ایسے ماحول کو جنم دیتا ہے جس میں انسان کھو جاتا ہے۔ یہاں آنے والے محسوس کرتے ہیں جیسے ان کا بصری اور ثقافتی تجربہ، مقدس مقامات سے کسی نہ کسی طرح جڑ ہوا ہے۔

مسجدالحرام اور مسجدِ نبوی کے معاملات کو دیھکنے کی ذمہ دار جنرل پریزیڈینسی نے عمارت پر ضروری ساز و سامان کے استعمال سے بہتری لانے اور جامع انداز میں اپ گریڈیشن کے بعد ہی نمائش کے آزمائشی آپریشن کے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
لائٹنگ کا انتہائی جدید اور اعلٰی نظام بروئے کار لایا گیا جو انتہائی پیچیدہ جزیات کو خوبصورتی سے روشن کر کے دیکھنے والے کے تجرے کو بہتر بناتا ہے۔
اس نمائش کا مقصدِ نو، صرف تاریخی اور مذہبی اہمیت کی صناعی کو دکھانا نہیں بلکہ اس سے آگے کا ہے جس کے ذریعے حرمینِ شریفین کی میراث کو اسلامی کمیونیی اور گلوبل آڈینس تک لے کر جانا ہے۔

انٹرایکٹیو تجربات کے ذریعے اور تعلیمی پروگرام استعمال کر کے، نمائش کے ذریعے اسلامی فنِ تعمیر کے اصولوں کے بارے میں معلومات اور سمجھ بوجھ میں اضافہ کرنا اور ساتھ ساتھ آج کے دور میں نمائش دیکھنے والوں کو اپنی تہذیب کی جڑوں سے منسلک کرنا مقصود ہے۔
اگر آپ اس نمائش کو دیکھنا چاہیں تو سرکاری پورٹل کے ذریعے اپوئنٹمنٹ بُک کر سکتے ہیں۔