Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت یمن اور شام میں کھجور کے ہزاروں کارٹن تقسیم

دونوں ممالک کے لوگوں میں غذائی تحفظ بہتر بنانے میں مدد کی جا رہی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے شام اور یمن میں کھجوروں کے ہزاروں کارٹن تقیسم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے شام میں 2677 کارٹن جبکہ یمن کے رہائشیوں کے لیے 3120 کارٹن تقسیم کیے۔
یہ اقدام سعودی عرب کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کے تحت دونوں ممالک کے لوگوں میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
سعودی عرب نے دنیا بھر میں شاہ سلمان مرکز کے تحت پناہ گزینوں کو بھی انسانی بنیادوں پر مدد  دینے کے حوالے سے اپنا کردار مضبوط کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت 107 ممالک میں سات اعشاریہ نو بلین ڈالر کی لاگت سے 3438 منصوبوں پر کام کیا گیا ہے۔
ان میں سے 357 منصوبوں کا تعلق یمن، صومالیہ، شام، میانمار، فلسطین، پاکستان، افغانستان، یوکرین اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں پناہ گزینوں کو مدد فراہم کرنے سے ہے جس پر تقریباً 497 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔
دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس میں باون فیصد کا تعلق شام سے ہے جن کی تعداد 6.5 ملین بنتی ہے۔ اس کے بعد افغانستان کے پناہ گزین ہیں جن کی تعداد 5.7 ملین جبکہ یوکرین کے پناہ گزینوں کی تعداد بھی 5.7 ملین ہے۔
ایس پی اے کے مطابق 76 فیصد پناہ گزین کم یا درمیانے درجے کی آمدن والے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جس سے انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کا چیلنج اور مشکل بن جاتا ہے۔
سعودی عرب شام، یمن اور میانمار کے پناہ گزینوں کی میزبانی کرتا ہے جس کے تحت ان کو مفت تعلیم، طبی سہولتیں، اور کام کرنے کے مواقع حاصل ہیں۔
یہ کوششیں مملکت کے انسانی فلاح کے اس عہد کی عکاسی کرتی ہیں جو 20 جون کو پناہ گزینوں کے عالمی دن پر خاص طور پر ذکر میں رہا۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پرپناہ گزینوں کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے منایا جاتا ہے۔

 

شیئر: