سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے لبنان کے شہر طرابلس اور جبیل میں 360 فوڈ پیکیج تقسیم کیے ہیں جن سے ایک ہزار 800 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ امداد لبنان میں 2025 کےلیے ہنگامی خوراک اور کپڑوں کی تقسیم کے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان مرکز کے تحت شام میں زلزلے سے تباہ گاؤں کی تعمیر نوNode ID: 888240
امدادی ایجنسی نے یمن کے مارب گورنریٹ کے المدینہ اور الوادی اضلاع میں ایک ہزار 780 قربانی کے جانور تقسیم کیے ہیں۔
اس اقدام سے یمن میں عیدالاضحی پروجیکٹ کے تحت تین ہزار 560 خاندان مستفید ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں شامی عوام کے لیے بھی مختلف امدادی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے ریف دمشق گورنریٹ میں ایک ہزار521 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
یہ اقدام شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مملکت کے ان انسانی اور امدادی منصوبوں کا حصہ ہے جس کا مقصد شامی عوام کی مدد کرنا اور مختلف بحرانوں کے دوران ان کے مصائب کو کم کرنا ہے۔