Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن 2026 کے دوران رضاکارانہ کاموں کے مواقع

مملکت میں رضاکارانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکط بھال کی امور کی جنرل اتھارٹی نے اس سال حج سیزن 2026 کےلیے رضاکارانہ کاموں کے مواقع کی ایک رینج کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد کمیونٹی کی شرکت کو مضبوط بنانا، رضاکارانہ کام کو فروغ دینا اور معاشرے میں رضا کارانہ خدمات کی ثقافت کو مزید فروغ دینا ہے۔
رضاکارانہ مواقع میں مذہبی رہنمائی اور تعلیم فراہم کرنا، نماز کی صف بندی کے انتظام میں مدد، سکرینز اور الیکڑانک ڈیوائسز کی نگرانی،  ترجمے کی خدمات، فیلڈ آگاہی مہم اور مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت شامل ہے۔
جنرل اتھارٹی نے کہا ہے’ جو رضاکارانہ کاموں میں دلچسھی رکھتے ہیں وہ نیشنل پلیٹ فارم فار والینٹیئرز ورک کے ذریے خود کو رجسٹر کریں اور دستاب مواقع کےلیے درخواست دیں۔‘
یاد رہے کہ سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت میں رضاکارانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ سعودی نوجوان عازمین حج کی خدمت اور سماجی خدمات میں پیش پیش ہیں۔

 

شیئر: