مدینہ منورہ کی چٹانوں اور لاوے والے میدانوں میں پایا جانے والا سیاہ پتھر(بلیک بیسالٹ اور گرینائٹ ) عہد رفتہ سے تعمیرات کے لیے استعمال ہوتا آرہا ہے۔
اس چٹانی پتھرکی خاصیت ہے کہ یہ موسم گرما میں گرمی کو جذب کرلیتا ہے جس سے کمرے کا درجہ حرارت بیرونی سطح کے حساب سےکم ہو جاتا ہے۔

ماضی میں بھی یہ سیاہ پتھر اہم تعمیری منصوبوں میں استعمال ہوتا رہا ہے جبکہ آج بھی اس کی اہمیت میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی۔
ایس پی اے کے مطابق یہ پتھر آج بھی مسجد نبوی ﷺ کے علاوہ دیگر اہم تاریخی مقامات کی تعمیر و تزئین کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
سیاہ گرینائیڈ کو شہر مقدس کےمرکزی علاقے کے علاوہ مختلف مقامات کی تعمیر میں استعمال کیا جارہا۔
