Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ٹی روڈ پر ’بیوہ باجی‘ کا ڈھابہ: ’چائے، ذائقہ، ہر چیز کمال‘

جی ٹی روڈ مری پر 22 میل کے مقام پر واقع ’بیوہ باجی‘ کا ڈھابہ نہ صرف چائے اور کھانے کے لیے ایک معمولی جگہ ہے بلکہ یہ 50 سالہ سیدہ مسرت بی بی کی ہمت، جدوجہد اور خود داری کی ایسی کہانی ہے جو ہر گزرنے والے کو متاثر کرتی ہے۔ شوہر کی وفات کے بعد مسرت بی بی نے حالات کے آگے جھکنے کے بجائے خود محنت کا راستہ چنا اور آج ان کا ڈھابہ علاقے میں اپنی پہچان بنا چکا ہے۔اردو نیوز کے صالح سفیر عباسی کی ویڈیو رپورٹ
 

شیئر: