Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

برطانیہ نے پاکستان کا نام ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا ہے جس کے بعد پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم ہو گئی ہیں۔
بدھ کو برطانوی ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایئر سیفٹی میں بہتری کے بعد برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پاکستانی ایئرلائز پر عائد برطانیہ کی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کا بتانا ہے کہ سیفٹی لسٹ سے اخراج  آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ ’میں برطانیہ اور پاکستان میں ہوابازی کے ماہرین کی شکر گزار ہوں کہ وہ بین الاقوامی حفاظتی معیارات پر پورا اترنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’پروازوں کو دوبارہ شروع ہونے میں وقت لگے گا۔ میں خاندان اور دوستوں سے ملنے کے لیے پاکستانی جہاز سے سفر کی منتظر ہوں۔‘

شیئر: