انڈیا کے حکام نے کہا ہے مقامی طور پر تیار کیے گئے ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت پہلی بار کامیاب تجربات کیے گئے ہیں اور اس کو ملک کے دفاع کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ تجربات سنیچر کو دن تقریباً ساڑھے بارہ بجے اوڈیشا کے ساحل پر کیے گئے۔
انڈیا کے وزیر دفاع راجناھ سنگھ نے اس کا اعلان اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’انڈیا نے انٹگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے کامیابی سے تجربات مکمل کر لیے ہیں جس پر میں ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور مسلح افواج کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘