Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : انشورنس اتھارٹی کے زیر انتظام سہہ روزہ انٹرنیشنل کانفرنس

کانفرنس کا مقصد مقامی اور عالمی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
انشورنس اتھارٹی کی جانب سے ریاض میں ’منی 20/20‘ کے عنوان سے ریاض میں تین روزہ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کا آغاز 15 ستمبر جبکہ اختتام 17 ستمبر کو ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق کانفرنس کا مقصد انشورنس سیکٹر میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع مہیا کرنا اور اس شعبے کو مزید وسعت دینا ہے ۔
انشورنس اتھارٹی کے زیر انتظام ہونے والی کانفرنس کے اہداف میں جہاں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے وہاں اس شعبے میں جدت پیدا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔
کانفرنس میں انشورنس سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے ، مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بڑھانے اور جدید ترین عالمی تکنیکی طریقوں سے مستفیض ہونے کے حوالے سے مقالے اور تجربات پیش کیے جائیں گے۔

 

 

شیئر: