مری کی وادی میں جہاں لوگ عام طور پر مرغیاں، بکریاں یا پالتو جانور رکھتے ہیں، وہاں تجمل عباسی نے ایک منفرد شوق اپنایا ہوا ہے۔ وہ لاکھوں روپے مالیت کے امپورٹڈ خرگوش پال رہے ہیں، جو نہ صرف اُن کے گھر کی رونق ہیں بلکہ مقامی لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث بھی بنے ہوئے ہیں۔ صالح سفیر عباسی کی ویڈیو رپورٹ