Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صحت مند معاشرہ‘ الجوف میں 44 واکنگ اور سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر

ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سبزہ زاروں کا بھی خصوصی اہتمام ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے الجوف میونسپلٹی نے مختلف علاقوں میں 44 واکنگ اور سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر مکمل کرلی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق معاشرے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے اورلوگوں کو جسمانی ورزش کی ترغیب دینے کےلیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں جن میں تفریح گاہوں کے علاوہ واکنگ ٹریکس کی تعمیر شامل ہے۔


الجوف میونسپلٹی نے صحت مند معاشرے کے عنوان سے مہم شروع کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

الجوف میونسپلٹی نے صحت مند معاشرے کے عنوان سے جو مہم شروع کی ہے اس میں لوگوں کو باقاعدگی سے جسمانی ورزش کرنے کےلیے مخصوص مقامات فراہم کرنا شامل ہے۔
 واکنگ اور سائیکلنگ ٹریکس کے ساتھ آرام کرنے کے لیے بینچز اور واش رومز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سبزہ زاروں کا بھی خصوصی اہتمام ہے۔

 

شیئر: