مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی دو روزہ نمائش کا آغاز ہوا ہے۔ 50 سے زیادہ پاکستانی مصنوعات موجود ہیں۔
ان میں چاول، مصالحہ جات، پراسیسڈ اور پیکڈ فوڈ، ٹیکسٹائل، ہوٹل سپلائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ خدمات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے نمائش کا افتتاح مکہ چیمبر کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل محمد الاحمری نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے چیمبرز کے عہدیداروں اور سعودی تاجروں نے شرکت کی۔
قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پرپاکستانی اور سعودی چیمبرز کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات اور مشترکہ کاروباری منصوبوں میں تاجروں کی مدد کے لیے قونصلیٹ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کا کمرشل سیکشن رابطے اور تجارت کے فروغ کی سپورٹ کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔‘