Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب تین سال کےلیے بین الاقوامی آڈٹ باڈی کا سربراہ منتخب

مملکت کو 2033-2031 کی مدت کے لیے سربراہ مقرر کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز( انٹو سائے) کی جنرل اسمبلی کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سعودی وفد کی قیادت سعودی جنرل کورٹ آف آڈٹ کے صدر ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری نے کی۔
آرگنائزیشن کی جنرل اسبملی نے سعودی عرب جس کی نمائند جنرل کورٹ اف آڈٹ(جی سی اے ) کرتی ہے کو 2033-2031 کے لیے سربراہ مقرر کیا ہے۔
ایس پی اے اور الاخباریہ کے مطابق سعودی عرب2031 میں دنیا بھر کے 195 سے زیادہ ملکوں کے وفود کی میزبانی کرے گا۔ 
مملکت نے یہ اعزاز حاصل کرکے پبلک فنانشنل آڈیٹنگ اور اکاونٹنگ میں اپنی عالمی قیادت کو مستحکم کیا ہے۔
 جنرل کورٹ آف اڈٹ کے صدر ڈاکٹر حسام العنقری نے کہا’ سعودی عرب اپنی سربراہی کے دوران انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انٹسی ٹیوشنز کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب 2031 میں دارالحکومت ریاض میں تنظیم کے رکن ملکوں کی میزبانی کا منتظر ہے۔‘
’ یہ اعزاز سعودی عرب کی بین الاقوامی حیثیت اور عالمی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، یہ کامیابی سعودی قیادت کی سپورٹ اور جنرل کورٹ آف اڈٹ کو با اختیار  بنائے بغیر ممکن نہیں تھی۔‘
یاد رہے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز 195 سے زیادہ ممبر ملکوں پر مشتمل ہے جس کی نمائندگی ان کے اعلیٰ آڈٹ ادارے کرتے ہیں۔

 

شیئر: