حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پرسنل بیگج سکیم کے تحت گاڑیاں درآمد کرنے کی سہولت ختم کر دی ہے۔ اسی طرح ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ سکیم کے تحت گاڑیاں درآمد کرنے کی پالیسی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ کار ڈیلرز اس حوالے سے کیا کہتے ہیں جاننے کے لیے دیکھیے اُردو نیوز کے نمائندے صالح سفیر عباسی کی ڈیجیٹل رپورٹ۔