سعودی وزیر دفاع سے یمن کے صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد العلیمی کی ملاقات
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد العلیمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی، یمنی تعلقات، یمن کی صورتحال، یمنی بحران کو ایک جامع سیاسی حل کے فریم ورک کے اندر ختم کرنے کے حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنوبی مسئلے کے مستقبل کے حوالے سے ریاض کانفرنس کے ذریعے منصفانہ حل کےلیے ایک جامع وژن تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ تفصیل اس ڈیجیٹل رپورٹ میں دیکھیں