Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیزرٹ ایکس العلا کا چوتھا ایڈیشن: فن پاروں کی ’اوپن ایئر‘ نمائش

آرٹس العلا نے ڈیزرٹ ایکس العلا کے چوتھے ایڈیشن کے لیے سعودی اور بین الاقوامی فنکاروں کا اعلان کیا، جو ڈیزرٹ ایکس کے تعاون سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی اوپن ایئر آرٹ نمائش ہے۔
یہ نمائش 16 جنوری سے 28 فروری تک جاری رہے گی  اور اس میں خصوصی طور پر تیار کردہ شاندار فن پارے پیش کیے جائیں گے۔ ان میں بڑے پیمانے کی انسٹالیشنز، آواز پر مبنی تخلیقات، متحرک آرٹ (کِنیٹک) اور انٹرایکٹیو تجربات شامل ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ نمائش العلا کے منفرد ماحول، اس کے شاندار قدرتی مناظر اور بھرپور ثقافتی ورثے کے ساتھ گہرا تعلق ظاہر کرتی ہے۔
ڈیزرٹ ایکس العلا جو خطے کا پہلا پبلک آرٹ بائینئل ہے، 2026 کے ایڈیشن میں 11 فنکاروں کے فن پارے پیش کرے گا، جو اپنے کام میں مختلف نقطہ نظر، مواد اور فنکارانہ روایات کو اجاگر کریں گے۔

اس نمائش میں پرفارمینسز اور فیملی سرگرمیوں کا دلچسپ امتزاج ہے، ساتھ ہی پروگرامز میں آواز، حرکت، کہانی اور کھیل کو یکجا کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیٹر پویلین میں براہِ راست موسیقی کا پروگرام ہوگا جو العلا میوزک ہب کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام فن، فطرت اور کمیونٹی کو ایک ساتھ لائے گا۔

آرٹس العلا نے تصدیق کی ہے کہ ڈیزرٹ ایکس العلا 2026 عوام کے لیے کھلا ہوگا۔
لوگ، نمائش میں شرکت اور مفت ٹکٹ کے بارے میں آفیشل ویب سائٹ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

شیئر: