Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں طویق سکلپچر 2026 کا آغاز، 18 ملکوں کے 25 آرٹسٹ شریک

ریاض رائل کمیشن اور ریاض آرٹ پروگرام کے تحت طویق سکلپچر سمپوزیم کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 18 ملکوں کے 25 آرٹسٹ شریک ہیں جبکہ مملکت سے دو آرٹسٹ شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کی تحلیہ سٹریٹ پر یہ سمپوزیم ’ٹریسز آف واٹ ول بی‘ کی تھیم کے ساتھ 22 فروری 2026 تک جاری رہے گا۔ 

تیار کیے جانے والے فن پارے ریاض آرٹ کی مستقل کلیکشن کا حصہ بنیں گے (فوٹو: ریاض آرٹ)

اس سال کے ایڈیشن میں مجسمہ سازی کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا گرینائٹ کے استعمال کرتے ہوئے اس میں سٹینلس سٹیل کی آمیزش اور دوسرا ری سائیکل شدہ دھاتوں کے ذریعے مجسمہ سازی میں جدت پیدا کرنا۔
تیار کیے جانے والے فن پارے ریاض آرٹ کی مستقل کلیکشن کا حصہ بن جائیں گے اور انہیں شہر کے اہم مقامات یا چوراہوں پر نصب کیا جائے۔  

ساتویں ایڈیشن میں 18 ملکوں کے 25 آرٹسٹ شریک ہیں۔ (فوٹو: ریاض آرٹ)

یاد رہے کہ طویق مجسمہ سازی کے ساتویں ایڈیشن کے لیے 590 فنکاروں نے شرکت کی درخواست دی تھی جبکہ اس فن کے ماہرین اور ججوں کا پینل 25 افراد پر مشتمل ہے۔
2019 میں شروع ہونے والے طویق سمپوزیم نے اب تک 150 سے زیادہ فنکاروں کی میزبانی کی ہے۔

 

شیئر: