Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نِک جونس سے ’علیحدگی‘، بالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا افواہوں پر بول پڑیں

جوڑا 2018 میں رشتہ ازدواج میں بندھا تھا (فوٹو: انڈٰین میڈیا)
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے شوہر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے افواہوں کے بارے میں کہا ہے کہ’کوئی ہماری شادی ٹوٹنے کا منتظر ہے، تو رہے۔‘
انڈین میڈیا کے مطابق 43 سال برس اداکارہ نے پہلی بار ایسی باتوں کا جواب دیا ہے جو دو مختلف پس منظر رکھنے والے جوڑے کے بارے میں شروع سے ہی گردش میں رہی ہیں جبکہ پچھلے دنوں ان کی علیحدگی سے متعلق بھی اطلاعات سامنے آئیں۔
اداکارہ کے مطابق ’مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ ہماری شادی سے متعلق ایسی کیا بات تھی جو یہ لوگوں کو کھٹکتی رہی، ہو سکتا ہے اس کی وجہ دو مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا ملاپ ہو۔‘
پرینکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’ہماری شادی کو آٹھ سال گزر چکے ہیں اور کچھ لوگ اس کے خاتمے کے منتظر ہیں تو یہ ان کی اپنی خواہش ہے، میں نے اس بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ شادی کے وقت مختلف ممالک، مذاہب، ثقافتوں اور عمر کے فرق کے حوالے سے چھڑنے والی بحث تکلف دہ تھی، مگر دونوں نے ان پر کان دھرنے کے بجائے ایک دوسرے پر توجہ برقرار رکھی کیونکہ ہمارے نزدیک ان باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، ہمارے لیے یہ بے معنی چیزیں ہیں۔
پرینکا چوڑا نے شوہر نک جونس کے اخلاص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوبی ان کو والدین کی جانب سے وراثت میں ملی ہے۔
اداکارہ کے بقول ’جب میں ان سے پہلی بار ملی تو مجھے اس خوبی کے بارے میں علم نہیں تھا مگر میں بھی ایسی ہی شخصیت کی حامل ہوں اور یہ بڑی مزے کی بات تھی۔‘
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہر کسی کا ذاتی فیصلہ ہے کہ کوئی کسی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے یا نہیں، اس لیے میں نے ایسی افواہوں پر کام دھرنا چھوڑ دیا ہے اور کوئی شادی ٹوٹنے کا انتظار کر رہا ہے تو کرتا رہے۔‘
43 سالہ پرینکا چوپڑا نے 2018 میں 33 سالہ نک جونس سے شادی کی تھی جس کی تقریب انڈیا کی ریاست راجستھان میں ہوئی تھی۔
اس وقت ادکارہ کی عمر 36 برس تھی جبکہ نک جونس 26 سال کے تھے۔
ان کے ہاں جنوری 2022 میں بیٹی پیدا ہوئی تھی جن کا نام مالتی میری ہے۔

 

شیئر: