Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 16 فروری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک  پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 61 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 279 روپے 61 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 55 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 12 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 726 روپے 31 پیسے، کویتی دینار کی 916 روپے 31 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 50 پیسے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 14 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 69 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 33 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 48 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 23 پیسے رہی۔  

شیئر: