سونے کی قیمت میں بڑی کمی، پاکستان میں پیر 16 فروری کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو 3 ہزار 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 743 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 635 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب پیر کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 55 روپے کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 164 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 999 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونے کی قیمت میں 32 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 10 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 76.80 ڈالر ہو چکی ہے۔